Thursday, December 26, 2024
ہومSportsویوین رچرڈز نانا بن گئے مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش

ویوین رچرڈز نانا بن گئے مسابا گپتا کے ہاں بیٹی کی پیدائش



(24 نیوز)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مشہور بلے باز سر ویون رچرڈز  بھی نانا بن گئے ہیں۔

مشہور فیشن ڈیزائنر مسابا گپتا اور اداکار ستیادیپ مشرا کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے،اس خوشخبری کا اعلان جوڑے نے ایک مشترکہ انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں اُنہوں نے اپنی بچی کے ننھے پاؤں کی تصویر شیئر کی۔

سابا اور ستیادیپ نے بتایا کہ ان کی پہلی بیٹی 11 اکتوبر 2024 کو پیدا ہوئی۔ انہوں نے پوسٹ میں “11.10.24” لکھا اور ایک نظر بد سے بچاؤ کی علامت والا ایموجی بھی شامل کیا۔

جوڑے نے ایک مونوکروم تصویر شیئر کی جس میں ان کی بچی کے ننھے پاؤں نظر آ رہے ہیں، جوڑے کے اعلان میں لکھا تھا، “ہماری بیٹی ایک خصوصی دن پر آئی۔ 11.10.2024۔ مسابا اور ستیادیپ۔”





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں