Saturday, January 4, 2025
ہومSportsٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا ن کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری

ٹوئنٹی ورلڈکپ: آسٹریلیا ن کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری



 (24نیوز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا کے خلاف بھارت کی بیٹنگ جاری ہے ،بھارت نے  ابتدائی 3 اوورز میں صرف ایک وکٹ کی نقصان پر 35 رنز  سکور کیا ہے۔

  آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ، سینٹ لوشیا میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی ، بھارت کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ آسٹریلیا اپنے تجربہ کار بولر مچل سٹارک کو واپس لایا ہے۔

ویرات کوہلی آج ورلڈ کپ کے اہم میچ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھاسکے  تاہم روہت شرما نے اپنے جارحانہ بیٹنگ سے سٹارک کے ایک ہی اوور میں چار چھکے اور ایک چوکا جاڑ دیا ہے ۔

اگر آج آسٹریلیا نے بھارت کو شکست دی تو اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات روشن ہو جائیں گے اور اگر بھارت نے آسٹریلیا کو ہرایا تو کینگروز کیلئے اگلے مرحلے میں پہنچنا بظاہر کافی مشکل ہوجائے گا جبکہ بھارت سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ آسٹریلیا کو پھر بنگلادیش اور افغانستان کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئنٹن ڈی کاک کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم اعزاز





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں