Friday, December 27, 2024
ہومSportsٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنے کرکٹ کیریئر...

ٹیم سے باہر ہونے کے بعد فخر زمان نے اپنے کرکٹ کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ لے لیا 



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا اور زمبابوے کے ٹور سے باہر ہونے کے بعد اپنے کیریئر سے متعلق بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے پلیئر ایجنٹ سے راہیں جدا کر لیں ہیں۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق فخر زمان کے بڑے بھائی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر فخر زمان کی اپنے پلیئر ایجنٹ سے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے پیغام میں گوہر زمان نے کہا کہ بڑے بھائی کی حیثیت سے تصدیق کرتا ہوں کہ فخر زمان کمپنی کا حصہ نہیں رہے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال کپتان محمد رضوان اور سابق کپتان بابر اعظم سمیت کئی کرکٹرز اس کمپنی سے منسلک ہیں۔ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان نے کمپنی کو چھوڑا ہے، مبینہ طور پر پلیئر ایجنٹ نے سوشل میڈیا پوسٹ کے لیے مناسب وقت کا انتخاب نہیں کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فخر زمان کے قریبی لوگوں کو شک ہے کہ ایک اور کرکٹر کو فائدہ پہنچانے کے لیے پوسٹ کی گئی اور سوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فخر زمان مشکل میں پھنس گئے۔

خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں