Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بابر رضوان اور شاہین کی...

ٹیم میں جھگڑوں کی خبروں کے بیچ بابر رضوان اور شاہین کی پریکٹس سیشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل



(ویب ڈیسک) قومی ٹیم میں کپتانی کو لے کرجھگڑوں کی خبروں کے بیچ بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل بابر، رضوان اور شاہین کی  پریکٹس سیشن میں لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پریکٹس سیشن کے دوران لی گئی چند تصاویر کو سوشل میڈیا سائٹ پر اپلوڈ کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی ہیں، بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی پریکٹس سیشن کے دوران کی تصویر شائقینِ کرکٹ کے لئے خوشی کا باعث بنی ہے کیونکہ تصویر میں تینوں کھلاڑی ہنستے ہوئے اور ایک دوسرے سے مزاق کرتے دکھائی دیے ہیں۔

شائقینِ کرکٹ کے لئے یہ خوشی کی خبر ہے کیونکہ  ٹی20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کے بعد خبریں سامنے آئیں تھی کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی بابراعظم، محمد رضوان اور شاہین آفریدی کے درمیان اختلافات ہیں، جسکی وجہ سے ٹیم کا نقصان ہورہا ہے تاہم کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کیساتھ اختلافات کو ظاہر نہیں کیا تھا۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی اِن دنوں راولپنڈی میں بنگلادیش کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل پریکٹس سیشن میں مصروف ہیں،  بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 اگست تک راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم جبکہ دوسرا میچ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں