Sunday, December 29, 2024
ہومSportsٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، گورنر...

ٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، گورنر سندھ



گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ٹیم نے بھارت کو نکیل ڈالنے کیلئے جان توڑ کوشش کی، ہار جیت گیم کا حصہ ہے۔

گورنر سندھ نے پاک بھارت میچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے دل جیت لیے، جان توڑ کوششوں پر ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ بالرز نے جان لڑائی، بیٹنگ میں تھوڑی کسر رہ گئی، تاہم شائقین کرکٹ نے کھیل کا ہر لمحہ انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ گروپ اے کے اہم میچ میں بیٹرز کی لاپروائی، غیر ذمہ داری اور غفلت نے پاکستان کو بھارت کے خلاف جیتا ہوا میچ ہروا دیا۔

شاہین بھارت کے خلاف 120 رنز کا ہدف بھی حاصل نہ کر سکے۔ 

بھارت نے میچ 6 رنز سے جیت کر پاکستان کی سپر ایٹ تک رسائی تقریباً ناممکن بنا دی ہے، اگر امریکا نے آئرلینڈ کو بھی ہرا دیا تو پاکستان کے لیے ورلڈ کپ ختم ہوجائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں