Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ پر گرفت نہ رکھ سکے،...

ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ پر گرفت نہ رکھ سکے، شان مسعود


شان مسعود : فوٹو فائل

پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔

سنچورین میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کی چاروں اننگز میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرق رہا۔ پاکستانی ٹیم نے مقابلہ اچھا کیا لیکن وہ میچ پر گرفت نہ رکھ سکے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمیں ان کنڈیشنز میں مقابلے کو اپنے حق میں کرنا سیکھنا ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ محمد عباس اور سعود شکیل نے جو کارکردگی پیش کی اُس کی وجہ سے ہمیں ٹیسٹ جیتنا چاہیے تھا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھیل کے معیار کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں