Saturday, December 28, 2024
ہومSportsٹینس سٹار نواک جوکووچ پر میچ کے دوران حملہ طبی امداد کیلئے...

ٹینس سٹار نواک جوکووچ پر میچ کے دوران حملہ طبی امداد کیلئے گراؤنڈ سے منتقل



(24نیوز) سربین ٹینس سٹار نواک جوکووچ پر دوران میچ حملے سے زخمی، طبی امداد کیلئے گراؤنڈ سے باہر منتقل کر دیا گیا ۔

نواک جوکووچ اٹالین اوپن کے میچ کے اختتام کے بعد آٹوگراف دے رہے تھے کہ کسی نے پیچھے سے ان کے سر پر بوتل مار دی ،بوتل کے باعث انہیں شدید درد کا احساس ہوا جس کے باعث منتظمین نے انہیں فوری گراؤنڈ سے  باہر منتقل کر دیا اور انہیں طبی امداد دی گئیں ۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ویڈیوز کے ذریعے اس بات کا تعین کیا جا رہا ہے کہ بوتل حادثاتی طور پر گر کر لگی یا جان بوجھ کر ماری گئی تاہم ان کی حالت نارمل ہے اور وہ اپنے ہوٹل میں ہیں ،سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں نواک جوکووچ نے کہا کہ فکر مندی کے پیغامات پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یہ ایک حادثہ تھا، میں ٹھیک ہوں اور آئس پیک کے ساتھ ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں، اتوار کو سب سے ملاقات ہو گی۔

واضح رہے کہ نواک جوکووچ نے فرانس کے کورینٹن ماوٹے کے خلاف3۔6، 1۔6سے کامیابی حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاہینوں کی شاندار پرفارمنس، انعامات کی برسات





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں