’ٹیک بال‘ ٹیبل ٹینس کی طرز کا کھیل ہے، اس میں ٹیبل ٹینس بال کی جگہ فٹ بال کا استعمال ہوتا ہے۔ اس کا ٹیبل تھورا مڑا ہوتا ہے۔ کھلاڑی بازوؤں اور ہاتھوں کے علاوہ جسم کے کسی بھی حصے سے بال کو مار سکتے ہیں۔
ویتنام میں کھیلی جا رہی 2024 ٹیک بال ورلڈ چمپئن شپ میں ہندوستان کے انس بیگ اور ڈیکلن گونزالویس نے تاریخ رقم کر دی ہے۔ ہندوستانی ٹیک بال کھلاڑی انس بیگ اور ڈیکلن گونزالویس نے مردوں کے ڈبلز زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دونوں نے کانسے کا تمغہ (برانز میڈل) جیت کر ٹیک بال ورلڈ چمپئن شپ 2024 میں ملک کو پہلا میڈل دلایا ہے۔ اس چمپئن شپ میں 95 ممالک کے کُل 221 کھلاڑیوں نے 5 الگ-الگ زمروں میں حصہ لیا۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کو یہ کامیابی چمپئن تھائی لینڈ سے سیمی فائنل میں سخت مقابلے میں شکست کے بعد حاصل ہوئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں بہت سارے کھیل کھیلے جاتے ہیں۔ لوگوں کو کرکٹ، ہاکی جیسے مشہور کھیلوں کے بارے میں تو خوب پتہ ہے، لیکن بیشتر سے متعلق علم نہیں ہے۔ ایسے میں ٹیک بال کی ٹیم نے ملک کو جو میڈل دلایا ہے اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ لوگ اس کھیل کے بارے میں مزید جاننے کی کوشش کریں گے۔ لوگ جس طرح دیگر کھیلوں کے تئیں دلچسپی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ امید ہے کہ مستقبل میں لوگ ٹیک بال کے تئیں بھی دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح ہو کہ ہو چی منہ سٹی پپلز کمیٹی کے تعاون سے انٹرنیشنل ٹیک بال فیڈریشن (ایف آئی ٹی ای کیو) کی جانب سے منعقد اس چمپئن شپ نے ٹیک بال کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا ہے۔ یہ چمپئن شپ یورو اسپورٹ اور ایف آئی ٹی ای کیو کے یوٹیوب چینل سمیت بڑے اسپورٹس نیٹ ورکس پر بھی نشر کیا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ ’ٹیک بال‘ ٹیبل ٹینس کی طرز کا کھیل ہے لیکن اس میں ٹیبل ٹینس بال کی جگہ فٹ بال کا استعمال ہوتا ہے جبکہ اس کا ٹیبل تھورا مڑا ہوا ہوتا ہے۔ کھلاڑی بازوؤں اور ہاتھوں کے علاوہ جسم کے کسی بھی حصے سے فٹ بال کو مار سکتے ہیں۔ ٹیک بال سنگلز گیم کے طور پر دو کھلاڑیوں کے درمیان یا ڈبلز گیم کے طور پر چار کھلاڑیوں کے درمیان کھیلا جا سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔