Thursday, December 26, 2024
ہومSportsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: افغانستان نے یوگنڈا کو 125رنز سے شکست دے دی



گیانا(ڈیلی پاکستان آن لائن) مینز ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں یک طرفہ مقابلے کے بعد افغانستان نے یوگنڈا کو شکست دیدی۔

گیانا کے پروویڈینس اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مینز ٹی20 ورلڈکپ کے پانچویں میچ میں افغانستان کے دیے گئے 184 رنز کے ہدف کے تعاقب میں یوگنڈا کی پوری ٹیم 16ویں اوور میں 58 رنز کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئی۔

اننگز کے آغاز سے ہی یوگنڈا کی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار رہی اور محض 58 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی، اوپنر رونک پٹیل 4 رنز، روجر مکاسا بغیر رن اسکور کیے پویلین لوٹ گئے، سیمن سیسازی 4 اور دنیش نکرانی صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ الپیش رمجانی بھی کوئی رن اسکور نہ کرسکے اور کیچ آؤٹ ہو گئے۔

 بیٹر ریاض علی شاہ اور کپتان برائن اوبویا بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکے، ریاض علی نے 11 جب کہ کپتان برائن کوئی رن اسکور نہ کرسکے۔ روبن سن اوبویا نے مزاحمت کرتے ہوئے 14 رنز بنائے اور آؤٹ ہو گئے جب کہ بلال حسن 8 اور ہینری سین یونڈو کوئی رن نہ بنا سکے تاہم کوسمس کیووٹا 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

افغانستان کی جانب سے پیسر فضل الحق فاروقی نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں صرف 9 رنز دے کر 5 وکٹیں اپنے نام کیں، مجیب الرحمان 1 اور نوین الحق 2 وکٹیں لینے میں کامیاب ہو گئے۔

قبل ازیں یوگنڈا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت پر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ یوگنڈا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 183 رنز بنائے۔ افغانستان کے اوپنر رحمت اللہ گرباز اور ابراہیم زردان نے ٹیم کیلیے 154 رنز کی پارٹنر شپ بنا کر ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا، ابراہیم زردان 1 چھکے اور 9 چوکوں کی مدد سے 46 گیندوں پر 70 رنز اسکور کیے۔

156 کے مجموعی اسکور پر رحمت اللہ گرباز بھی پویلین لوٹے، انہوں نے 45 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بنائے۔ افغانستان کی جانب سے نجیب اللہ زردان صرف 2 رنز اسکور کر پائے جبکہ گلبدین نائب 4 اور عظمت اللہ اورامزئی نے 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ محمد نبی 16 گیندوں پر 14 رنز اور کپتان راشد خان ایک گیند پر دو رنز بنا کر کریز پر موجود رہے۔

یوگنڈا کی جانب سے برائین مسابا اور کوسمس کیووٹا نے 2-2 وکٹیں اپنے نام کیں کیں جبکہ الپیش راماجانی ایک وکٹ لے سکے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں