Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کب ہوگا؟



لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کو حتمی شکل دینے کے لئے سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ سوچ بچار کر رہی ہے۔
نجی ٹی وی جیونیوز کاذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ انگلینڈ میں موجود سکواڈ کو 18 سے 15 کرنے کے لئے غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈکپ کے لئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان انگلینڈ کے خلاف پہلے میچ کے بعد کرے گا، ورلڈکپ سکواڈ کے لئے اعلان کی آئی سی سی کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔یاد رہے کہ حارث روف، عثمان خان اور سلمان علی آغا کو آئرلینڈ میں موقع نہیں ملا۔حارث روف کے بیک اپ کے لئے حسن علی کو سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا جنہیں آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں موقع دیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں حارث روف کو 100 فیصد فٹنس ثابت کرنا ہوگی جبکہ ٹریولنگ ریزورز کی صورت میں عثمان خان، سلمان آغا اور حسن علی کی شمولیت کا امکان ہے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز جون سے آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں