بھارتی کرکٹ ٹیم کا پہلا گروپ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے امریکا روانہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کپتان روہت شرما، رشبھ پنٹ، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادو اور دیگر امریکا روانہ ہوئے جبکہ دیگر کھلاڑی آئی پی ایل ختم ہونے کے بعد روانہ ہوں گے۔
بھارتی آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا امریکا روانہ ہونے والے پہلے اسکواڈ میں شامل نہیں تھے، ان کے امریکا نہ روانہ ہونے سے متعلق باضابطہ نہیں بتایا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی میڈیا نے ہاردیک پانڈیا کے امریکا نہ جانے کو طلاق کی افواہوں سے جوڑنا شروع کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا میں ہاردیک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔