Monday, December 23, 2024
ہومSportsٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے پر بھارتی بورڈ کا ٹیم کیلئے بھاری انعام...

ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے پر بھارتی بورڈ کا ٹیم کیلئے بھاری انعام کا اعلان



(ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنتے ہی بھارتی ٹیم پر پیسوں کی بارش ہو گئی، آئی سی سی کے بعد بھارتی بورڈ نے بھی بھاری انعام کا اعلان کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے پر ٹیم کے لئے بھاری انعام کا اعلان کر دیا، بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے ٹیم کیلئے 125 کروڑ بھارتی روپے کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں غیر معمولی کھیل کا مظاہرہ کیا، اس شاندار کامیابی پر تمام کھلاڑیوں، کوچز اور معاون عملے کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان،بابراعظم کے کپتان بن گئے

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم کو آئی سی سی کی طرف سے بھی 24 لاکھ ڈالر (یعنی 68 کروڑ سے زائدپاکستانی روپے) کی انعامی رقم ملے گی جو کہ گزشتہ ورلڈ کپ سے کئی گنا زیادہ ہے، گزشتہ چیمپئن انگلینڈ کو 10 لاکھ 60 ہزار ڈالر کی انعامی رقم دی گئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں