Monday, December 23, 2024
ہومSportsٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بھارت کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے...

ٹی ٹوئنٹی کی چیمپئن بھارت کو سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کا خطرہ


  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ چیمپئن بھارت کو ون ڈے سیریز میں شکست کا خطرہ درپیش
  • تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ٹائی جب کہ دوسرے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو شکست دی تھی۔
  • سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
  • بھارت کی ٹیم میں تمام سینئر کھلاڑی بشمول روہت شرما، وراٹ کوہلی، شھبمن گل، کے ایل راہول اور شریاس ائیر بھی شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹائٹل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو ون ڈے سیریز میں سری لنکا سے شکست کا خطرہ ہے۔

تین روزہ میچز کی سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے جب کہ پہلا میچ ٹائی ہو گیا تھا۔

سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ سری لنکا کے پاس سیریز جیتنے جب کہ بھارت کے پاس سیریز برابر کرنے کا موقع ہے۔

سابق بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر کی جانب سے کوچنگ کے فرائض سنبھالنے کے بعد یہ بھارتی ٹیم کا پہلا امتحان تھا جس میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر شائقین سوال اُٹھا رہے ہیں۔

اتوار کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا نے بھارت کو 32 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت کی ٹیم اپنی پوری قوت کے ساتھ اس سیریز میں شریک ہے جس میں کپتان روہت شرما کے علاوہ وراٹ کوہلی، شھبمن گل، کے ایل راہل اور شریاس ائیر شامل ہیں۔

سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 240 رنز بنائے تھے۔ جواب میں بھارت کی ٹیم 208 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہو گیا تھا۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 230 رنز بنائے تھے جب کہ بھارت کی ٹیم بھی 230 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا کہتے ہیں کہ سری لنکا کے خلاف شکست ظاہر کرتی ہے کہ اسپنرز کے لیے سازگار پچ پر بھارتی بیٹنگ لائن کتنی کمزور ثابت ہوتی ہے۔

بھارت کی ٹیم ون ڈے رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جب کہ سری لنکا کا ساتواں نمبر ہے۔ گزشتہ برس بھارت میں کھیلے گئے ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم رنر اپ رہی تھی۔ بھارتی ٹیم مسلسل 10 میچز جیت کر فائنل میں پہنچی تھی۔ جہاں آسٹریلیا نے اسے شکست سے دوچار کیا تھا۔

رواں برس امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم نے شان دار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔



Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں