(24نیوز)ٹی 20ورلڈکپ کے دوسرے میچ میں پوپوانیوگنی کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاپوانیوگنی کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی 20ورلڈکپ کا گیانا میں کھیلا جارہا ہے، دونوں ٹیمیں میچ جیتنے کیلئے پرامید ہیں۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان ویسٹ انڈیز روومین پاویل نے کہاکہ پچ دیکھنے میں تھوڑی مختلف لگ رہی ہے،کوشش کریں گے اچھی کرکٹ کھیلیں،ان کا کہناتھا کہ تمام کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے بہت پرجوش ہیں،جبکہ کپتان پاپوانیوگنی اسد والا نے کہا کہ پچ دیکھنے میں بہت اچھی لگ رہی ہے،ہمیں یہاں 2ہفتے سے زائد وقت ہو چکا ہے،ہماری ٹیم نے یہاں وارم اپ میچ بھی کھیلے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین شاہ آفریدی ایونٹ شروع ہونے سے پہلے ہی دستبردار ہو گئے