Thursday, December 26, 2024
ہومSportsٹی 20 میچ میں بڑا اپ سیٹ بنگلادیش کو امریکا کے ہاتھوں...

ٹی 20 میچ میں بڑا اپ سیٹ بنگلادیش کو امریکا کے ہاتھوں بدترین شکست 



(24نیوز)  ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے ہی  بڑا اپ سیٹ، امریکا نے  بنگلہ دیش کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

امریکا کے شہر ہوسٹن کے پریری ویو کرکٹ کمپلیکس میں ہونے والے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا، بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔

امریکا نے 154 رنز کاہدف 3 گیندیں قبل 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔امریکا کیجانب سے ہرمیت سنگھ نے 33 رنز کی شاندار اننگ کھیلی ۔ کورے اینڈرسن نے 34 اور اسٹیون ٹیلر نے 28 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے طیارہ حادثے کو چار سال مکمل، ہوشربا حقائق سامنے آگئے

دوسری جانب  4 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا میچ آج انگلینڈ کے شہر لیڈز میں ہو گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق  رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا   ، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔  میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے ساتھ سیریز ورلڈ کپ سے پہلے تیاری کیلئے سنہری موقع ہے، سیریز جیت کر ورلڈ کپ کیلئے اعتماد حاصل کریں گے، ورلڈ کپ کا کمبی نیشن سوچ لیا ہے، میں ون ڈاؤن کھیلوں گا۔

 واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان آج ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق لیڈز میں بارش کا 75فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے جبکہ دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں