(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈکپ 2024، پاکستان کا نیٹ رن ریٹ امریکا سے بہتر ہوگیا ہے۔امریکا بھارت سے ہارنے کے بعد نیٹ رن ریٹ میں پاکستان سے نیچے چلاگیا ہے۔
آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے امریکا کو 7 وکٹ سے ہرادیا۔ناکام ٹیم 110 رنزبناسکی۔فاتح ٹیم نے 10 گیندیں قبل ہدف پورا کرلیا ۔یوں اس نتیجہ کے بعد امریکا ٹیم کا نیٹ رن ریٹ 0.13 ہوگیا ہے۔پاکستان کا نیٹ رن ریٹ 0.19 ہے۔
@24entertainmentofficial یو ایس اے ٹیم کی پرفامنس دیکھ کر ہماری ٹیم کو شرم آنی چاہیے۔۔ #24entertainment #fyp #foryou #foryoupage #longervideos #saleemmalik #usa #icccricket #t20worldcup2024 #tiktok #capcut #inzamamulhaq #matchupdate #whattowatch #hungama #icccricket ♬ original sound – 24 Entertainment
اب کیا کرنا ہوگا
جمعہ کو آئرلینڈ کی امریکا کے خلاف جیت کا انتظار ہوگا۔دوسرا اتوار کو پاکستان کی آئرلینڈ کے خلاف جیت کاویٹ کرنا ہوگا۔
ادھر فلوریڈا میں بارشیں ہیں۔ہر روز تیز بارش کی پیش گوئی ہے۔میچ مکمل طور پر منسوخ ہوسکتا ہے،جہاں ایسا ہوا۔پاکستان اس ٹی 20 ورلڈکپ سے باہر ہوجائے گا۔
24 نیوز کے پروگرام’کرکٹ ہنگامہ‘میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم سلیم ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو امریکا سے کچھ سیکھنا چاہئے،جس ٹیم نے کوئی کوالیفائر میچ نہیں کھیلا اتنی اچھی پرفارمنس دے رہی ہے ،پہلی دفعہ ورلڈ کپ میں آئی ہے،انہوں نے سب ٹیموں کو مصیبت ڈالی ہوئی ہے۔