Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے عمان کو 39 رن سے شکست...

ٹی 20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے عمان کو 39 رن سے شکست دی


ٹی-20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رن سے شکست دے دی۔ اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رن بنائے

user

برج ٹاؤن: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا نے عمان کو 39 رن سے شکست دے دی۔ برج ٹاؤن میں کھیلے گئے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے جواب میں آسٹریلوی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 164 رن بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 125 رن بنا سکی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ماکس اسٹونس نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مچل اسٹارک، نیتھن الیس اور ایڈم زمپا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے مارکس اسٹونس نے 36 گیندوں میں 6 چوکے اور 6 چھکے کی مدد سے 67 رن کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے۔

آج کے کھیلے گئے پہلے میچ میں یوگنڈا نے پاپوا نیو گنی کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی جبکہ دن کے تیسرے میچ میں پاکستان ٹیم امریکہ کے خلاف ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔ گزشتہ شب ہندوستان نے آئرلینڈ کو 8 وکٹ سے شکست دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔






Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں