Monday, December 23, 2024
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ :ویسٹ انڈیز کے اہم بلے باز برینڈن کنگ...

ٹی 20 ورلڈ کپ :ویسٹ انڈیز کے اہم بلے باز برینڈن کنگ ایونٹ سے باہر



(24نیوز) آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں میزبان ویسٹ انڈیز کو سپر 8 مرحلے کے اہم میچز سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے ، اہم بیٹر  برینڈن کنگ ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ 

ویسٹ انڈیز کرکٹ کے مطابق برینڈن کنگ سائیڈ سٹرین کی وجہ سے ٹورنامنٹ میں مزید نہیں کھیل پائیں گے، کنگ 19 جون کو سپر 8 مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں تکلیف کے باعث ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے تھے،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈین سکواڈ میں لیفٹ ہینڈ بیٹر کائل مائیرز کو شامل کرلیا گیا ہے۔

آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے سکواڈ میں تبدیلی کی اجازت دے دی ہے،کائل مائیرز ہفتے کو ویسٹ انڈین سکواڈ کو جوائن کرلیں گے، اس سے پہلے ورلڈ کپ شروع ہونے سے کچھ دن قبل سابق کپتان اور ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز آل راونڈر جیسن ہولڈر بھی سکواڈ سے باہر ہوگئے تھے، واضح رہے کہ ویسٹ انڈین ٹیم نے سپر 8 مرحلے میں ابھی اپنے  بقیہ 2 میچز کھیلنے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ناکامی:بابر اور رضوان کے سینٹرل کنٹریکٹ کی کیٹیگری میں تبدیلی کا خدشہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں