Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ پاپوا نیو گنی کو ایک اور بری ترین...

ٹی 20 ورلڈ کپ پاپوا نیو گنی کو ایک اور بری ترین شکست



(24 نیوز)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاپوا نیو گنی کی نچلی پرواز کا سلسلہ جاری ہے،مسلسل دوسرے میچ میں کم اسکور اور پھر کلوز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔گیانا میں گروپ سی کے میچ میں یوگنڈا نے پی این جی کو 3 وکٹ سے ہرادیا۔

پی این جی صرف 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواب میں یوگنڈا جو ایک موقع پر 26 پر 5 وکٹ گنوا چکا تھا،پھر بھی 10 بالز قبل 7 وکٹ پر 78 رنز کرکے میچ 3 وکٹ سے جیت گیا ۔اس سے قبل ہی این جی ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر آؤٹ کرکے اسی طرح آخری لمحات میں میچ ہارگئی تھی۔

امریکی ریاست روڈ آئی لینڈ کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے میچ میں یوگنڈا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاپوا نیوگنی کی ٹیم 19.1 اوورز میں آل آؤٹ ہوگئی، اوپننگ بیٹر ٹونی اورا ایک اور اسد والا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔حری حری 15، لیگا سیاکا اور کیپلن ڈوریگا 12-12 جبکہ چارلس امینی، نارمن وانوا اور سیسی باؤ نے 5-5 رنز کی اننگ کھیلی۔

ضرورپڑھیں:ٹی 20ورلڈکپ:کس کا میچ کب ہوگا؟مکمل شیڈول
یوگنڈا کی اننگ کا آغاز بھی اچھا نہیں ہوا، اوپننگ بیٹر سائمن سیسازی ایک اور روجر مساکا بغیر کسی رن کے آؤٹ ہوئے۔یوگنڈا کے ریاضت علی شاہ نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 33 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ آج ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تین میچز کھیلے جا رہے ہیں،  دوسرے میچ میں آسٹریلیا اور عمان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں،آج کے تیسرے میچ میں پاکستان کی قومی ٹیم امریکا کے خلاف  ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی، میچ پاکستانی مقامی وقت کے مطابق رات ساڑھے 8 بجے شروع ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں