Saturday, December 28, 2024
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان شام 7 بجے متوقع

ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کا اعلان شام 7 بجے متوقع


فوٹو: فائل

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کےلیے پاکستان ٹیم کا اعلان شام 7 بجے متوقع ہے۔

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے ٹیم سلیکشن میں شفافیت کےلیے انتخابی عمل کے نکات واضح کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹی20 ورلڈ کپ 2024ء کے اسکواڈ سے متعلق سلیکشن کمیٹی کی آخری میٹنگ آج شام 6 بجے ہوگی، جس میں میگا ایونٹ کےلیے اسکواڈ کو حتمی شکل دی جائے گی۔

سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ ختم ہونے کے بعد قومی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان متوقع ہے، امکان ہے کہ 15 رکنی اسکواڈمیں سلمان علی آغا شامل ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق لیفٹ ہینڈ بیٹر صائم ایوب اور وکٹ کیپر اعظم خان کی سلیکشن کھٹائی میں پڑگئی ہے جبکہ مینجمنٹ کےلیے عثمان خان کی ٹیم میں شمولیت برقرار رکھنا بھی چیلنج بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دورے پر ٹیم میں شامل نہ ہونے والا کھلاڑی بھی ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل ہوسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں