Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے...

ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے باز



(24 نیوز) ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازکون اور انہوں نے کتنی کتنی گیندوں پر یہ کارنامہ سر انجام دیا۔

یوں تو مارڈرن ڈے کرکٹ میں کسی بھی ریکارڈ کا ٹوٹ جانا ممکن ہے، آئے روز دنیائے کرکٹ میں ریکارڈز بنتے اور ٹوٹتے آ رہے ہیں، خاص کر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ریکارڈز کا بننا اور ٹوٹ جانا کرکٹ کے دوسرے فارمیٹس سے زیادہ دیکھنے کو ملتا ہے، نت نئے انداز سے بلے بازی کرنا اور نئی نئی شاٹس کی ایجاد گیند بازوں کے لئے دردِ سر بن چکی ہے، ٹی 20 ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست 2 پاکستانی بلے باز بھی شامل ہیں۔

پہلا نمبر

ٹی 20 ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچری کے ریکارڈ میں سابق بھارتی بلے باز یووراج سنگھ سرِ فہرست ہیں، بھارت کے سابق بائیں ہاتھ کے بلے باز یوراج سنگھ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز نصف سنچری بنائی ہے، انہوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں ڈربن میں انگلینڈ کے خلاف 12 گیندوں پر تیز ترین 50 رنز بنائے تھے، اس میچ میں انہوں نے انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ کو ایک اوور میں 6 چھکے بھی لگائے تھے۔

دوسرا نمبر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں آسٹریلیا کے مارکس سٹونیس اور نیدرلینڈ کے سٹیفن مائیبرگ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر ہیں، سٹونیس نے 2022 کے ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی جبکہ مائیبرگ نے 2014 کے ورلڈ کپ میں آئرلینڈ کے خلاف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

تیسرا نمبر

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں گلین میکسویل، کے ایل راہول اور شعیب ملک مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر ہیں، 2021 میں پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کے میکسویل، 2021 میں سکاٹ لینڈ کے خلاف بھارت کے کے ایل راہول اور 2021 میں ہی سکاٹ لینڈ کے خلاف پاکستان کے شعیب ملک نے 18 گیندوں میں نصف سنچریاں سکور کی تھیں۔

چوتھا نمبر

بنگلہ دیش کے محمد اشرف، ہندوستان کے یوراج سنگھ اور پاکستان کے شاداب خان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچریاں بنانے والے بلے بازوں میں مشترکہ طور پر چوتھے نمبر پر ہیں، اشرفل نے 2007 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف، یوراج نے 2007 میں آسٹریلیا کے خلاف اور شاداب نے 2022 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اپنی نصف سنچریاں 20-20 گیندوں میں مکمل کی تھیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں