قبل ازیں، ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے افغانستان کی ٹیم 11.5 اوورز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 56 رن بنانے میں کامیاب رہی۔ عظمت اللہ عمرزئی ٹیم کے واحد بلے باز تھے جو افریقی گیندبازوں کے خلاف دوہرے ہندسہ تک پہنچ سکے۔ چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں نے 12 گیندوں پر 10 رن کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ ٹیم کے دیگر بلے باز صرف ایک ہندسے میں آؤٹ ہو گئے۔ مارکو یانسن اور تبریز شمسی کے 3-3 وکٹوں کے علاوہ کاگیسو ربادا اور اینریک نورکیا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔