لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کے لیے محض 215 رنز کی ضرورت ہے۔
ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کے پاس ہے، انہوں نے 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بنائے ہیں، دوسرے نمبر پر بھارت کے ہی روہت شرما ہیں، انہوں نے 143 اننگز میں 3 ہزار 974 رنز بنا رکھے ہیں، قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم صرف 107 اننگز میں 3 ہزار 823 رنز سکور کرکے تیسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم کوفہرست میں دوسرے نمبر پر آنے کے لیے 151 رنز کی ضرورت ہے جبکہ ویرات کوہلی سے اعزاز چھین کے لیے 215 رنز کی ضرورت ہے جبکہ انہیں 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 177 رنز درکار ہیں۔