ہوم Sports ٹی20 عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے سے شکست

ٹی20 عالمی چیمپئن بھارت کو زمبابوے سے شکست

0



ہرارے (ڈیلی  پاکستان آن لائن)ٹی 20کی عالمی چیمپئن بھارتی ٹیم ورلڈ کپ اٹھانے کے بعد اگلے ہی میچ میں زمبابوے سے شکست کھا بیٹھی۔ 

ہرارے میں کھیلے گئے اس لو اسکورنگ میچ میں زمبابوے نے بھارت کو 13 رنز سے شکست دے دی۔ہوم ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 115 رنز بنائے۔ کلائیو مناڈے 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ڈائن مائرز نے 23، برائن بینٹ نے 22 اور ویسلے مادھیورے نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔ 

بھارت کی جانب سے روی بشنوئی نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، واشنگٹن سندر نے دو جبکہ اویش خان اور مکیش کمار نے ایک ایک وکٹ لی۔ 116 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عالمی چیمپئن ٹیم آخری اوور میں 102 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ کپتان شبمن گل 31 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور ٹینڈائی چتارا نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ سکندر رضا کو عمدہ بولنگ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔





Source

کوئی تبصرہ نہیں

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

Exit mobile version