ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے آٹھویں میچ میں بھارت نے آئرلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کرلیا۔
نیویارک میں کھیلا جانے والا یہ میچ دونوں ٹیموں کا ایونٹ میں یہ پہلا مقابلہ ہے۔
بھارت کی ٹیم کپتان روہیت شرما، ویرات کوہلی، سریاکمار یادیو، شیوم دوبے، ریشبھ پنت، ہاردیک پانڈیا، اجے جڈیجا، اکشر پٹیل، محمد سراج، جسپریت بومرا اور ارشدیپ سنگھ پر مشتمل ہے۔
آئرلینڈ کی کپتانی پال اسٹرلنگ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں اینڈی بلبرنی، روڈ ٹکر، ہیری ٹیکٹر، کرٹس کیمفر، جارج ڈاکریل، گاریتھ ڈیلانے، مارک اڈائر، بیری میک کارتھی، جوش لٹل اور بین وائٹ شامل ہیں۔