Saturday, December 28, 2024
ہومSportsٹی20 ورلڈکپ: نیپال 106 پر ڈھیر، نیدرلینڈز کیلئے آسان ہدف

ٹی20 ورلڈکپ: نیپال 106 پر ڈھیر، نیدرلینڈز کیلئے آسان ہدف



ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے ساتویں میچ میں نیپال کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 106 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 

امریکا کے شہر ڈیلاس میں کھیلے جارہے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر نیپال کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ 

نیپال کی ٹیم آخری اوور میں 106 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیپالی کپتان روہیت پاؤڈل نے 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کرن کے سی نے 17، گلشن جھا نے 14 اور انیل ساہ نے 11 رنز بنائے۔ انکے علاوہ کوئی کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکا۔ 

نیدرلینڈز کی جانب سے ٹم پرینگل اور لوگان وین بیک نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ پال وین میریکن اور باس ڈی لیڈا نے دو دو وکٹیں لیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں