نیویارک (ویب ڈیسک) ٹی20 ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایڈیشن میں 500 چھکے لگنے کا ریکارڈ قائم ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر اکشر پٹیل نے میگا ایونٹ کی تاریخ کا 500 واں چھکا لگایا۔میزبان ممالک مین ورلڈکپ کے 51 میچز میں 500 چھکے لگائے گئے، اس حساب سے اوسطاً ہر میچ میں 9.8 یعنی تقریبا 10 چھکے ہر میچ میں لگے۔
سال 2021 کے ورلڈکپ کے 45 میچز میں 405، سال 2022 کے میگا ایونٹ میں 42 میچز میں 331 جبکہ سال 2016 میں 314 اور 2014 کے ایڈیشن میں 300 چھکے لگے تھے۔اس کے علاوہ 2010 کے ایڈیشن میں 27 میچز میں مجموعی طور پر 278 چھکے لگے تھے۔