Sunday, January 5, 2025
ہومSportsٹی20 ورلڈ کپ: فینز کی عدم دلچسپی، سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب...

ٹی20 ورلڈ کپ: فینز کی عدم دلچسپی، سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب بھی فروخت کیلئے دستیاب



ویسٹ انڈیز میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سیمی فائنلز میں فینز دلچسپی نہیں لے رہے۔ دونوں سیمی فائنلز کی ٹکٹیں اب بھی فروخت کےلیے دستیاب ہیں۔

آئی سی سی نے فائنل کےلیے بھی ٹکٹس جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ 

افغانستان اور جنوبی افریقہ کے سیمی فائنل کےلیے چار کیٹیگریز کے ٹکٹس دستیاب ہیں۔ سیمی فائنل کےلیے 55 ڈالرز والے اسٹینڈرڈ، 210 ڈالرز والے پریمیئم ٹکٹس تاحال فروخت نہ ہوسکے۔ 

سیمی فائنل کے 200 ڈالر کا پارٹی اسٹینڈ اور 800 ڈالر کا کلب اسٹینڈ بھی فروخت کےلیے دستیاب ہے۔ 

گیانا میں بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کےلیے بھی 3 اسٹینڈز کی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔ بھارت کے میچ کےلیے 105، 200 اور 210 ڈالرز والی ٹکٹیں دستیاب ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں