Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے 6 ہاسپٹلٹی پیکجز ٹکٹس کی...

ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت میچ کے 6 ہاسپٹلٹی پیکجز ٹکٹس کی قیمتیں جاری


فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت مقابلے کےلیے آئی سی سی نے 6 ہاسپٹلٹی پیکجز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں جن میں ڈائمنڈ کلب، کیباناس، پریمیئم کلب، لاؤنجز، کارنر کلب، پویلین کلب اور باؤنڈری کلب شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے کے ٹکٹوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ 9 جون کو نیویارک میں ہونے والے میچ کے وی آئی پی کے ٹکٹ کی قیمت لاکھوں روپے تک جا پہنچی ہے، آئی سی سی نے اس میچ کےلیے چھ ہاسپٹلٹی کلبز کے ٹکٹوں کی قیمتیں جاری کردیں۔

ان میں ڈائمنڈ کلب، کیباناس، پریمیئم کلب، لاؤنجز، کارنر کلب، پویلین کلب اور باؤنڈری کلب شامل ہیں۔

سب سے مہنگا ٹکٹ ڈائمنڈ کلب ہے جو پاکستانی 27 لاکھ اسی ہزار روپے سے زائد کا ہے۔ ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ ہولڈر کو میچ کا بہترین ویو دیکھنے کو ملے گا۔ پریمیئم کلب کے ٹکٹ کی قیمت 6 لاکھ 95 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔

کارنر کلب کے ٹکٹ کی قیمت 7 لاکھ 64 ہزار روپے ہے، ان تین کلبز کے ٹکٹس آئی سی سی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں