Monday, December 23, 2024
ہومSportsپاکستانی بولرز نے مڈل آرڈر بیٹنگ کو چیر کر رکھ دیا: آسٹریلوی...

پاکستانی بولرز نے مڈل آرڈر بیٹنگ کو چیر کر رکھ دیا: آسٹریلوی میڈیا کی اپنی ٹیم پر تنقید



(24 نیوز)پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز میں شکست پر وہاں کے میڈیا کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پیس اٹیک کے سامنے آسٹریلین شوقیہ کھلاڑی دکھائی دیے، پاکستان کے بولرز نے غیر تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹنگ کو آسانی سے چیر کر رکھ دیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے پاس خوشی کے لیے کوئی چیز نہیں، انجری سے واپس آنے والے سپینسر جانسن اور لانس مورس نے اچھی بولنگ کی۔

آسٹریلوی میڈیا نے کہا ہے کہ جیک فریزر کی نہ تو تکنیک ہے نہ فٹ ورک، تینوں میچز میں وہ فلاپ ہوئے، ان  کے ٹیلنٹ سے انکار نہیں لیکن 5 میچز میں انہوں نے ایک ففٹی نہیں بنائی۔تنقید کرتے ہوئے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ سٹیو اسمتھ توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، مارنوس لبوشین پھر مایوس کن رہے، گلین میکسویل حارث رؤف کا آسان شکار بن گئے، تینوں میچز میں انہوں نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے بولروں نے سیریز میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں