Monday, January 6, 2025
ہومSportsپاکستانی جونیئر اسکواش پلیئرز آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ میں چھا گئے

پاکستانی جونیئر اسکواش پلیئرز آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ میں چھا گئے


پاکستانی اسکواش کھلاڑیوں نے عید کی خوشیاں دو بالا کردیں، جونیئر پلیئرز آسٹریلین اوپن چیمپئن شپ میں چھا گئے۔

آسٹریلین اوپن جونئیر اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی چھاگئے، پاکستان جونئیر کھلاڑی 5 ٹائٹل لے اڑے 2 ٹائٹل پاکستانی لڑکیوں نے جبکہ 3 ٹائٹل لڑکوں نے اپنے نام کیے۔

گرلز ٹائٹل جیتنے والی دونوں بہنیں مہوش علی اور ماہ نور علی نے اپنی اپنی کیٹگری کا ٹائٹل جیتا بوائز میں حذیفہ شاہد، ابراہیم زیب اور یحییٰ خان نے اپنی اپنی کیٹگری کے ٹائٹل اپنے نام کیے۔

حذیفہ شاہد نے انڈر 13، ابراہیم زیب نے انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا، جبکہ انڈر 17 کی کیٹیگری یحییٰ خان کے نام رہی۔ 

گرلز کیٹیگری میں پاکستان کی دو بہنوں مہوش علی نے انڈر 17 اور ماہ نور علی نے انڈر 13 کا ٹائٹل جیت لیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں