Wednesday, December 25, 2024
ہومSportsپاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹنگ لائن ’ تباہ‘ کر...

پاکستانی سپنرز نے ایک مرتبہ پھر انگلش بیٹنگ لائن ’ تباہ‘ کر دی 



 راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انگلینڈ نے پاکستان کیخلا ف تیسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لئے ہیں ۔ت

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستانی باولرز انگلش بلے بازوں پر قہر بن کر برسے اور کھانے کے وقفے تک آدھی ٹیم کو پولین پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی اور بین ڈکٹ نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن زیک کرولی 56 رنز کے مجموعے پر نعمان علی کی گیند پر صائم ایوب کےہاتھوں 29 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے ۔

ان کے بعد اولی پوپ نے میدان سنبھالا لیکن وہ بھی محض 3 رنز بنا کر 70 کے مجموعے پرساجد خان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ اگلا شکارشکار ساجد خان نے جوئے روٹ کا کیا جو صرف 5 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔ 

تاہم بین ڈکٹ نے نصف سینچری بنائی لیکن بدقسمتی سے ان کا سامنا نعمان علی سے ہو گیا اور ایل بی ڈبلیو ہو کر پولین لوٹ گئے ۔ہیری بروک 5 اور کپتان بین سٹوکس 12 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں