Monday, January 6, 2025
ہومSportsپاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے: اعصام الحق

پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے: اعصام الحق


پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق، فائل فوٹو 

پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ حریف ٹیم سے سخت مقابلہ ہوگا لیکن پاکستانی ٹیم کسی کو بھی شکست دے سکتی ہے۔

اعصام الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم گراس کورٹ پر اچھا کھیلتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ میں سنگلز مقابلہ بھی کھیلوں، اس وقت پوری توجہ ڈیوس کپ پر ہے، شائقین آئیں اور ہمیں سپورٹ کریں۔

پاکستانی ٹینس اسٹار نے کہا کہ کھیلوں میں سیاست کو نہیں لانا چاہیے، امید ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی۔

پاکسانی ٹینس کھلاڑی عقیل خان کا کہنا ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلہ 3 اور 4 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں