کاؤنٹی چیمپئن شپ میں پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر ظفر گوہر نے ایک مرتبہ پھر شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔
گلوسٹر شائر کی نمائندگی کرتے ہوئے ظفر گوہر نے ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ظفر گوہر نے پہلی اننگز میں 60 اور دوسری اننگز میں 52 رنز بھی اسکور کیے۔
خیال رہے کہ ظفر گوہر پاکستان کی جانب سے ایک ٹیسٹ میچ کھیل چکے ہیں۔