Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستانی کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر...

پاکستانی کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلیا


8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔ – کولاج فوٹوز: فائل

پاکستان کے دو کوہ پیماؤ دلاور سدپارا اور فدا علی نے نانگا پربت سر کرلیا۔ دونوں اس سیزن میں نانگا پربت سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں۔

واضح رہے کہ 8 ہزار 126 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی ہے۔

پاکستانی کوہ پیماؤں کے علاوہ نیپال کے لکھپا ٹیمبا شیرپا اور پیمبا شیرپا نے بھی نانگا پربت سر کرلیا۔

سیکریٹری الپائن کلب آف پاکستان کرار حیدری کا کہنا ہے کہ چاروں مہم جو آج پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے چھ بجے نانگا پربت سمٹ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ مزید کوہ پیماء اس وقت نانگا پربت کے کیمپ فور پر موجود ہیں، دیگر کوہ پیماء اگلے چند گھنٹوں میں نانگا پربت سمٹ کی جانب بڑھیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں