لاہور (ویب ڈیسک) انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستانی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔
نارتھمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی کپتان ندا ڈار ویمنز ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 137 وکٹیں حاصل کرنے والی بولر بن گئیں۔ندا ڈار نے 137 ویں وکٹ حاصل کرنے کے بعد آسٹریلیا کی میگن شوٹ کی 136 وکٹوں کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔