Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی

پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی


تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی۔

احمد درانی اور جہاں آراء نبی بہترین سوئمرز قرار پائے، چیمپئن شپ کے آخری روز ریان دین اعوان نے 17 سال پرانا قومی ریکارڈ بھی توڑا۔

تین روزہ نیشنل چیمپئن شپ کے مقابلے لاہور کے پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس میں ہوئے جہاں مینز ایونٹ میں پاکستان آرمی نے 14 گولڈ، 11 سلور اور 6 برانز میڈلز کے ساتھ ٹائٹل جیتا۔

مقابلے کے دوران ریان دین اعوان نے سو میٹر بریسٹ اسٹروک میں عبدالعزیز کا 17 سالہ پرانا ریکارڈ توڑا، ریان دین اعوان کا وقت ایک منٹ 09.42 سیکنڈز رہا۔

 اس سے قبل ریکارڈ ایک منٹ 10.25 سیکنڈز کا تھا۔

ریان دین اعوان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ میں بہت مزہ آیا، پرفارمنس ابھی میری توقع سے کم رہی ہے، میں انگلینڈ سے سفر کر کے آیا اور آتے ہی ایونٹ میں مقابلہ کیا۔

پاکستان آرمی نے مینز اینڈ ویمنز نیشنل سوئمنگ چیمپئن شپ جیت لی

پانچ گولڈ میڈلز جیت کر بہترین سوئمر قرار پانے والے احمد درانی نے کہا کہ تین روزہ چیمپئن شپ میں مقابلہ اچھا رہا نئے سوئمرز نے خوب مقابلہ کیا۔

ویمنز ایونٹ میں بھی آرمی کی سوئمر چھائی رہیں، آرمی نے 9 گولڈ، 3 سلور اور 4 برانز میڈلز کے ساتھ چیمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ سندھ نے دوسری، واپڈا نے تیسری اور پنجاب نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

پانچ گولڈ میڈلز کے ساتھ بہترین سوئمر قرار پانے والی جہاں آراء نبی نے کہا کہ بہترین سوئمر کا اعزاز پانے پر خوش ہوں، ابھی مجھے مزید محنت کرنی ہے، نئی سوئمرز بھی ٹف ٹائم دے رہی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں