Tuesday, December 24, 2024
ہومSportsپاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی بیس بال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں...

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے قومی بیس بال ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے روک دیا



پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے قومی انڈر۔18 بیس بال ٹیم کو ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت سے روک دیا۔

چیمپئن شپ میں پاکستان کی شرکت کے معاملے پر پی ایس بی نے اپنا فیصلہ سنادیا۔

چیمپئن شپ 30 اگست سے 9 ستمبر تک چائنیز تائی پے میں شیڈول ہے، 34 رکنی دستے نے آج شب ایشین انڈر۔18 بیس بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے چائنیز تائی پے روانہ ہونا تھا۔

پی ایس بی نے قومی انڈر۔18 بیس بال کے دستے کو شرکت کا اجازت نامہ (این او سی ) جاری نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

پی ایس بی نے ایف آئی اے حکام سے ایونٹ میں شرکت کی کوشش کےلیے روانہ ہونے کی صورت میں ایکشن لینے کی درخواست کردی۔

پی ایس بی نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ دستہ جعلی وجوہات کی بنیاد پر روانگی کی کوشش کرسکتا ہے، ڈائریکٹر ایف آئی اے سے درخواست ہے کہ دستے کی کسی ایک رکن کی بھی روانگی کی کوشش کو روکا جائے۔

دوسری طرف سیکریٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے کہا کہ ہماری تمام تر روانگی کے لئے بکنگ ہوچکی تھی، ہمیں ایونٹ میں شرکت سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں چائینیز تائی پے میں ہونے والے ایونٹ کی وجہ سے روکا گیا ہے، انڈر۔18 چیمپئن شپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ ہے۔

سید فخر علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انڈر۔18 ٹیم کو نقصان پہنچے گا، ٹورنامنٹ میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے ہمیں پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں