مانامہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)کھیلوں کے میدان سے پاکستان جونیئر والی بال کے لئے اچھی خبر سامنے آگئی، پاکستان جونیئر والی بال ٹیم نے ایشین انڈر 18 والی بال چیمئین شپ میں چائینز تائی پائی کو بھی شکست دے دی ۔ پاکستانی ٹیم ابھی تک ٹورنا منٹ میں نا قابل شکست ہے
بحرین میں ہونے والے ایونٹ میں پاکستان نےچائنیز تائی پائی کو ایک کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی ۔اس سے پہلے پاکستان اس ایونٹ میں بھارت کو بھی شکست دے چکا ہے۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے چئرمین چوہدری یعقوب کی جونیئر ٹیم کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی۔