Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsپاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے پنڈی میں شروع...

پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل سے پنڈی میں شروع ہوگا


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ کل سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ پاکستان نے میچ کےلیے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جن میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی شامل نہیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم دو میچوں پر مشتمل سیریز میں ایک صفر کے خسارے کے ساتھ دوسرے ٹیسٹ کےلیے میدان میں اُترے گی جس کےلیے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے 12 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی ولادت کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، چاہتے ہیں کہ وہ کچھ وقت اپنی فیملی کے ساتھ گزاریں۔

بنگلادیش کے خلاف میچ کےلیے 12 رُکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللّٰہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، ابرار احمد، میر حمزہ اور محمد علی شامل ہیں۔

دوسری جانب بنگلادیش کی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ چندیکا ہتھورا سنگھے کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اُس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا آسان نہیں، میزبانوں کے خلاف کامیابی کے بعد بنگلادیش کی ٹیم کا مورال بُلند ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ صبح پچ دیکھ کر پلیئنگ الیون کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ بارش کے سبب پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیم میچ سے قبل آخری تیاریوں سے محروم رہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں