راولپنڈی (آئی این پی) پاکستان کے دورے پر آئی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بھارتی نژاد سینئر کھلاڑی ایش سودھی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ سیریز کی تجویز کی مکمل حمایت کر دی۔یہ تجویز چند روز قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے دی تھی۔
روہت شرما کا موقف تھا کہ کرکٹ کے فروغ کے لیے تواتر سے یہ سیریز کرانا لازمی ہے۔پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آئی این پی کے سوال پر ایش سودھی نے ایبسلوٹلی ایگریڈ بولتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوتے ہیں تو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے ۔میں روہت شرما کی اس تجویز کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔ایش سودھی کا تعلق انڈین پنجاب سے ہے اور وہ نیوزی لینڈ کی طرف سے کھیلتے ہیں ۔