جوہانسبرگ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ کھیلنے کے لئے جوہانسبرگ میں موجود ہے جہاں شاہینوں نے گزشتہ روز بھرپور پریکٹس کی۔
قومی ٹیم جنوبی افریقہ کو کلین سویپ کرنے کی پوری تیاری میں ہے جبکہ پروٹیز بھی آخری میچ جیتنے کے لئے جان لڑائیں گے، تیسرے میچ سے قبل جنوبی افریقہ کے فاسٹ باؤلر بارٹمین گھٹنے کی انجری کے باعث سکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں۔
پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، سیریز کا آخری میچ آج پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے کھیلا جائے گا۔