پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق کرائسٹ چرچ میں آج کے میچ کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں، چوتھے میچ کی آخری ساڑھے 8 ہزار ٹکٹ گزشتہ روز ہی فروخت ہوئیں۔
پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پہلے ہی تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ زیادہ باؤنڈریز لگنے اور تماشائیوں کی بڑی تعداد کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ نے گراؤنڈ میں محتاط رہنے اور بال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔