Thursday, December 26, 2024
ہومSportsپاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کڈز ایتھلیٹکس پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کڈز ایتھلیٹکس پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان


—فائل فوٹو

پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کڈز ایتھلیٹکس پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

پہلے مرحلے میں مئی میں لاہور اور کراچی سمیت چند شہروں میں پروگرام منعقد کیے گئے۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن ترجمان نے کہا کہ سخت گرم موسم اور گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے پروگرام کو روک دیا گیا تھا۔

کڈز ایتھلیٹکس پروگرام میں 4 سے 14 برس کے بچوں کو بنیادی تربیت دی جاتی ہے۔

کڈز ایتھلیٹکس پروگرام 19 ستمبر کو گلگت میں ہو گا جبکہ گلگت بلتستان مینز میراتھن 22 ستمبر کو گلگت میں ہو گی۔

فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کی میراتھن ہنزہ میں 24 ستمبر کو ہو گی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں