Saturday, December 28, 2024
ہومSportsپاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت

پاکستان جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ مفت



(سید زوہیب بُخاری) جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے ملتان انٹرنیشل کرکٹ سٹیڈیم پہنچا دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم ملتان کے سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی،  پولیس کی جانب سے ٹیموں کے روٹس پر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہی، پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے گزشتہ روز انضمام الحق کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا۔

خیال رہے کہ پاکستان ، جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 16 ستمبر کو کھیلا جائے گا،  ملتان میں 3میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شائقین کا داخلہ مفت کردیا گیاہے ، شائقین کرکٹ سٹیڈیم میں مفت داخلے کیلئے قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ لائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں