لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ویمن لیگ بھی کرانا چاہتے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، چیمپینز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گا، ہم پوری کوشش کریں گے، رزلٹ اللہ تعالیٰ نے دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں ایک ڈیٹا اینالسٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔