Saturday, January 4, 2025
ہومSportsپاکستان سپر لیگ :کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے والے نمایاں غیر...

پاکستان سپر لیگ :کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے والے نمایاں غیر ملکی کھلاڑی کون کون ہیں؟



پاکستان سپر لیگ :کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے والے نمایاں غیر ملکی کھلاڑی کون …

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ایس ایل میں شامل غیر ملکی کھلاڑ ی رائلی روسو، شامر جوزف، کیرن پولارڈنمایاں ہیں ،انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق یوں تو پی ایس ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے انتخاب پر ہمیشہ تنقید کی جاتی رہی ہے تاہم چند کھلاڑی ایسے بھی ہیں جو پی ایس ایل کی کارکردگی کی بنیاد پر اپنی قومی ٹیم تک پہنچ چکے ہیں۔
رائلی روسو
جنوبی افریقہ کے رائلی روسو کی شہرت ایک بے خوف جارحانہ بلے باز کی ہے، 2020 کے سیزن میں انہوں نے 44 گیندوں پر ملتان سلطانز کے خلاف سینچری بنائی تھی،اس کے علاوہ بھی وہ کئی عمدہ اننگز کھیل چکے ہیں اور اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان بھی مقرر کئے گئے ہیں،ان پر بھاری ذمہ داری ہے کہ سرفراز احمد کی سبکدوشی کے بعد اب انہیں بیٹنگ کے ساتھ کپتانی میں بھی جوہر دکھانا ہوں گے،رائلی روسو اس نوعیت کے بلے بازہیں جو جارحانہ حکمت عملی پر یقین رکھتے ہیں ان کی یہی خوبی ہو سکتا ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ماضی واپس لوٹا دے۔
ڈیوڈ ملان
ملتان سلطانز کا حصہ بننے والے انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ٹی 20 کرکٹ کے جانے پہچانے کھلاڑی ہیں وہ ایک سال تک آئی سی سی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہے ہیں،ملان آئی پی ایل سمیت تمام بڑی لیگز میں مشہور کھلاڑی ہیں، وہ اس سے قبل پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے پی ایس ایل کا حصہ رہے ہیں ان کی شمولیت سے ملتان کی بیٹنگ مزید مضبوط ہو گی۔
رسی وان ڈاڈسن
جنوبی افریقہ کے بلے باز رسی ڈاڈسن وقت کے ساتھ ایک قابل اعتماد اور جارحانہ بلے باز کے روپ میں سامنے آئے ہیں،وہ ٹی 20 کرکٹ میں آغاز آہستہ کرتے ہیں لیکن ان میں آخری اوورز میں جارحانہ شاٹس کھیلنے کی صلاحیت موجود ہے،لاہور قلندرز اگرچہ اس سیزن کی سب سے مضبوط ٹیم ہے لیکن ڈاڈسن اور ڈیوڈ ویزا وہ کھلاڑی ہیں جو ہر جیت کے معمار ثابت ہو سکتے ہیں۔
جورڈن کوکس
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اس سیزن میں پہلی دفعہ ایسکس انگلینڈ کے فرسٹ کلاس وکٹ کیپر بلے باز جورڈن کوکس کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا ہے اور حیرت انگیز طور پر سب سے اعلیٰ کیٹیگری پلاٹینم میں رکھا ہے،کوکس آسٹریلین نژاد انگلش کرکٹر ہیں جو بگ بیش لیگ میں ہوبارٹ کی طرف سے کھیل چکے ہیں،آج کل وہ متحدہ عرب امارات میں انٹرنیشنل لیگ کھیل رہے ہیں اور اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں،وہ جارحانہ اندازکے اوپنر ہیں اور کولن منرو کے ساتھ ان کی شراکت قابل دید ہو گی۔
شامر جوزف
اگر گزشتہ ایک سال میں کسی کھلاڑی نے سب سے زیادہ ماہرین کرکٹ کو حیران کیا ہے تو وہ ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شامر جوزف ہیں،جوزف کی طوفانی بولنگ کی بدولت دنیائے کرکٹ کے حکمران آسٹریلیا کو برزبین میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،شامر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ زبردست بولنگ کر کے ویسٹ انڈیز کو تاریخی کامیابی دلائی،شامر بھی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں تاہم ابھی یہ نہیں معلوم کہ وہ کتنے میچ کھیل سکیں گے۔
کیرن پولارڈ
ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ پی ایس ایل میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر چکے ہیں،وہ اس سیزن میں کراچی کنگز کی پلاٹینم کیٹیگری میں ہیں، پولارڈ ٹی 20 میں 12 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں اور کرس گیل اور شعیب ملک کے بعد سرفہرست ہیں،پولارڈ خطرناک بلے باز ہیں جو کسی بھی وقت کچھ بھی کر سکتے ہیں، ان کے بلند و بالا فلک شگاف چھکے تماشائیوں کو بہت محظوظ کرتے ہیں،ان کے علاوہ ٹم سائیفرٹ، شین ردھر فورڈ، جیسن رائے، کولن منرو، گس اٹنکسن اور ڈیوڈ ولی پر بھی سب کی نظریں ہوں گی کیونکہ یہ وہ کھلاڑی ہیں جو اس وقت ہر لیگ میں سرفہرست ہیں اور کسی بھی وقت کھیل کا نقشہ بدل سکتے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں