اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر پیرزادہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل شاہد اسلام نے آل پاکستان بین الصوبائی باکسنگ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز کی شاندار کارکردگی پر پاکستان سپورٹس بورڈ آفس میں مدعو کیا عشائیہ کے ساتھ کھلاڑیوں کو انعامات سے بھی نوازا گیا اور اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ پاکستان محمد یاسر پیرزادہ نے کھلاڑیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری شعیب خان زہری کی قیادت میں باکسرز کی تاریخی جیت اور شاندار کارکردگی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے گولڈ میڈلسٹ باکسرز نے طویل عرصے بعد عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرکے پوری قوم کا دل جیت لیا ہے جس طرح باکسرز نے شاندار کارکردگی دیکھا کر تاریخی کامیابی حاصل کی اس طرح کے کامیابیوں سے کھلاڑیوں کے مورال بلند ہوتے ہیں اور کھلاڑیوں کی بہتری کارکردگی پر انکی بھرپور انداز میں سپورٹ کیا جائے گا تاکہ نوجوان باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوسکے انھوں نے کہا پہلی بار اسلام آباد باکسنگ ایسوسی ایشن کے باکسرز نے شاندار کارکردگی کی بنیاد پر اس اہم ٹورنامنٹ کے فائنل تک رسائی انتہائی خوش آئند تھا انکا کہنا تھا حکومت کھیلوں کے فروغ کےلیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔