Friday, December 27, 2024
ہومSportsپاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان



(روزینہ علی) پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے سیریز کے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے اعلان کے مطابق ندیم ارشد 4 روزہ میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں  گے جبکہ افتخار احمد ون ڈے میچوں میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں  گے، پہلے 4 روزہ میچ میں فیصل آفریدی اور عمران جاوید آن فیلڈ امپائرز ہونگے، اسی طرح دوسرے 4 روزہ میچ میں آن فیلڈ امپائرز فیصل آفریدی اور ناصر حسین ہوں گے۔

پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی ون ڈے سیریز میں راشد ریاض، عبدالمقیت  اور ولید یعقوب امپائرنگ کے فرائض سرانجام دی گے۔

یہ بھی پڑھیں: بوم بوم شاہدآفریدی کشمیر سپریم لیگ کے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر

واضح رہے کہ پہلا 4 روزہ میچ 13 سے 16 اگست تک اور دوسرا 4 روزہ میچ 20 سے 23 اگست تک ہوگا جبکہ ون ڈے میچز 26، 28 اور 30  اگست کو کھیلے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں