Wednesday, January 8, 2025
ہومSportsپاکستان میں سست انٹرنیٹ بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی پریشانی کا شکار

پاکستان میں سست انٹرنیٹ بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی پریشانی کا شکار



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سست انٹرنیٹ کی وجہ سے بنگلہ دیشی کرکٹرز بھی پریشان ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق  پاکستان کے دورے پر آئی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم لاہور میں ٹریننگ میں مصروف ہے لیکن پاکستان میں انٹرنیٹ کی رفتار سست ہونے کی وجہ سے پریشانی کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی وجہ سے انہیں اہلخانہ کے ساتھ رابطے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی ٹیم انتظامیہ نے سلو انٹرنیٹ کی اب تک کوئی شکایت نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ وائرلیس اینڈ انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں کے دوران انٹرنیٹ کی رفتار میں 30 سے 40 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں